جنگ بندی معاہدے میں لبنان بھی شامل ہے : پاکستانی مندوب عاصم افتخار

 

 

 

سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے واضح کیا ہےکہ جنگ بندی کے معاہدے میں لبنان بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی میں لبنان میں کشیدگی کے خاتمے کی شق بھی شامل ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ اس معاملے پر ابہام کیوں پیدا کیا جارہا ہے، کیوں کہ یہ نکتہ واضح طور پر جنگ بندی معاہدے کا حصہ تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ لبنان میں عملی طور پر تشدد کا مکمل خاتمہ کب اور کیسے ہوگا۔

 

Back to top button