لبنان جنگ بندی کا حصہ نہیں، معاہدہ ٹوٹا تو ایران ذمہ دار ہوگا : جے ڈی وینس

 

 

 

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہےکہ اگر لبنان کے معاملے پر معاہدہ متاثر ہوتا ہےتو یہ ایران کا اپنا فیصلہ ہوگا کیوں کہ لبنان کبھی بھی جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں رہا، ایران کو سنجیدگی سے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلیے اپنا کردار ادا کیا،ایران کے ساتھ مذاکرات شروع ہو رہے ہیں،ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ لبنان پر حملے کبھی بھی جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں تھے،ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ کیا،جنگ بندی کا تعلق ایران سےہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ جنگ بندی کےلیے ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا، مارکو روبیو سمیت تمام ارکان نے اچھا کام کیا،ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران سے مذاکرات کیے۔

 ٹرمپ اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں،ترجمان وائٹ ہاؤس

نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کو اگلا اقدام کرنا ہے،ورنہ صدر ٹرمپ کے پاس آپشن ہےکہ وہ جنگ میں واپس جائیں،جتنا ایران ہمیں دینا چاہتا ہے، اتنا ہی وہ مذاکرات سے حاصل کرے گا۔ایران نے سودے بازی کی تو سنگین نتائج بھگتیں گے،ایران کو سنجیدگی سے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔

 

Back to top button