لیگ اسپنرعثمان قادرنےریٹائرمنٹ کااعلان کردیا

قومی ٹیم کےلیگ اسپنرعثمان قادرنےپاکستان کرکٹ سےریٹائرہونےکااعلان کردیا۔
سماجی رابطےکی سائٹ ایکس(ٹوئٹر)پرقومی کرکٹرعثمان قادرنےپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سےمواقع نہ ملنےاوراین او سی پالیسی سےدلبرداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کااعلان کیا۔
لیگ اسپنرعثمان قادر نےکہا کہ پاکستان کرکٹ میں میراسفربڑاشانداررہا، پاکستان کی نمائندگی میرےلیےاعزاز ہے۔انہوں نےکہا کہ میں کوچزاورٹیم کےساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نےمجھےسپورٹ کیا۔میں اب نئےباب میں داخل ہو رہا ہوں۔اپنےوالدکی وراثت کوجاری رکھوں گا۔
بابراعظم کےبعدقومی ٹیم کی کپتانی کامضبوط امیدوارکون ہوگا؟
عثمان قادرسابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادرمرحوم کےبیٹےہیں،انہوں نےایک ون ڈےاور 25 ٹی20میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے۔
