نامناسب زبان کے استعمال پر شہباز گل کو قانونی نوٹس

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر وزیراعظم کے مشیر شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر رمیش کمار نے قانونی نوٹس اپنے وکیل ثاقب جیلانی کے ذریعے بھجوایا، جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل نے ٹی وی شو میں ان کے خلاف انتہائی نامناسب زبان استعمال کی ہے. انہوں نے موقف اختیار کیا کہ شہباز گل نے کینسر کی جعلی ادویات بیچنے کا بے بنیاد الزام لگایا، مجھ پر یہ سارے الزامات سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے لگائے ہیں. اس پر وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارے مؤکل 2002 سے سیاست میں ہیں، وہ 2005 سے پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن انچیف ہیں اور پاکستان میں ہندو کمیونٹی کے فعال رہنما ہیں.
وزارت قانون کا منحرف اراکین کی 5 سالہ نااہلی کے آرڈیننس سے انکار
شہباز گل کو بھجوائے گئے نوٹس میں وکیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 17 مارچ کو آپ نے ہمارے مؤکل کے خلاف ‘دنیا نیوز پر اینکر کامران شاہد کی میزبانی میں ٹاک شو میں قائد اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر نامناسب زبان استعمال کی اور ان پر چیخا’. انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہمارے مؤکل کا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مؤقف پہلے ہی سامنے آچکا ہے کہ انہیں وزیراعظم کی ناقص پالیسیوں پر اعتراض ہے، جس سے ملک کا معاشی اور سماجی نقصان ہوا ہے. مزید برآں رمیش کمار کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل 15 دن کے اندر معافی مانگیں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا.
