لیجنڈری فٹبالر ‘رونالڈو’ کاواپسی کا عندیہ
برازیل کےاسٹارفٹبالر رونالڈو ملکی فٹبال کنفیڈریشن کی صدارت کیلئےانتخاب لڑیں گے۔
2026میں موجودہ صدرایڈنالڈو روڈریگز کی جگہ لینےکیلئےسی بی ایف کے انتخابات میں امیدوار کےطورپرحصہ لیں گے۔
انہوں نےگلوبو اسپورٹ کےدیےگئےانٹرویو میں کہا کہ میں برازیلین ٹیم کےوقاراور عزت کوبحال کرنا چاہتا ہوں جو ماضی میں ہمارےپاس تھالیکن آج اس پر دیگرممالک نےاختیار ڈال لیا ہے۔
رونالڈو نےمزید کہا کہ ہم نےاگرجلدہی کلبز کیساتھ معاہدوں پرپابندی عائد نہیں کی یا اس سےمتعلق کوئی حل تلاش نہ کیاتوہم پیچھےرہ جائیں گے۔
خیال رہےکہ لیجنڈری فٹبالر اس سےقبل برازیل کی ٹیم کروزیرو کلب میں90 فیصد حصص کےمالک تھے،جسےانہوں نےرواں سال کےشروع میں فروخت کیا تھا۔
واضح رہےکہ لوئس رونالڈونے1994 اور2002 میں برازیل کیلئےفیفا ورلڈکپ جیتنےوالی ٹیم کاحصہ تھے۔