لیجنڈ گلوکار مہدی حسن کے صاحبزادے سجاد مہدی انتقال کر گئے

پاکستان کے نامور گلوکار مہدی حسن مرحوم کے صاحبزادے سجاد مہدی انتقال کر گئے ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق ریٹائرڈ ڈی ایس پی سجاد مہدی کو دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث وہ انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر لاہور میں ادا کی جائے گی۔

Back to top button