قانون بنانا پارلیمنٹ کاکام ہے، نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیم کا بل منظور ہوگا : چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہےکہ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے،نمبرز پورے ہوں گےتو ترمیم کا بل منظور ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ یہ بل پاس ہورہا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے،بل میں ریفارمز کی بات ہےجب سامنےآئے گا تو حمایت یا مخالفت کا فیصلہ کریں گے ۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نےکہا  کہ جب میں وزیر اعظم تھاتو اعلان کیاکہ اس ملک کو ایک پارٹی نہیں چلاسکتی، ملکی ترقی کےلیے مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے۔

پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کے ججز سے متعلق اہم آئینی ترمیم پیش آج کیے جانے کا امکان

یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمٰن کا میں بہت احترام کرتاہوں، جنہوں نےہم پر کیس بنایاآج ان کو ووٹ دینےجارہے ہیں، میں گورنر راج کےحق میں نہیں ہوں ،حالات کےمطابق گورنر راج کافیصلہ کیاجاتا ہے۔

 یادرہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہورہے ہیں جب کہ قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کیےجانے کا بھی امکان ہے ۔

Back to top button