امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئےجوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

ترجمان دفترخارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کی  میڈیا بریفنگ

 ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا ایس سی او اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور روسی وزیراعظم کی تفصیلی بات ہوئی، کسی کے دورہ پاکستان کی خبر کی تصدیق نہیں کر سکتی۔

پاک بھارت وزرائے خارجہ میں باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی

دفترخارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا یہ روایتی عمل ہے کہ وفود ظہرانے اور عشائیے پر بات چیت کریں، پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان ایس سی او سمیت کوئی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی، رسمی اور تہنیتی جملوں کا تبادلہ روایت ہے۔

پاکستان کو برکس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کو برکس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، پاکستان برکس کا رکن نہیں ہے، پاکستان نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔

عمران خان سےوکلاء کی ملاقات، 26 ویں آئینی ترمیم پرافسوس کااظہار

امریکی کانگریس کے خط پرردعمل

 امریکی ارکان کانگریس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط پر  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ پاکستان کے داخلی امور پر تبصرے سفارتی آداب اور ریاستی تعلقات کے منافی ہیں، یہ خطوط پاکستان کی سیاسی صورتحال کی غلط آشنائی پر مبنی ہیں۔

Back to top button