جام عبدالکریم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو خط

پیپلزپارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کی دبئی سے وطن واپسی پر گرفتاری کیلئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط تحریر کر دیا ہے۔
گورنر سندھ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جام عبدالکریم قتل کی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔
لانگ مارچ، حمزہ، مریم کیلئے بم پروف گاڑیوں کی تیاری
گورنر سندھ نے کہا کہ عوامی مفاد کا تقاضہ ہے کہ جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیاجائے، جام عبدالکریم کو وطن واپسی پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام عبدالکریم کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ سے ان کی حفاظتی ضمانت حاصل کرلی۔
