لیاقت علی خان کے یوم شہادت پر صدر،وزیراعظم کا خراج عقیدت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائدِ ملت لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت عارف علوی کاکہنا تھاکہ یہ دن ہمیں پاکستان کی آزادی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قائدِ ملت کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔لیاقت علی خان جدوجہد آزادی میں بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کا قائدِ ملت کا وژن ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ لیاقت علی خان قربانی، سادگی اور شائستگی کی علامت تھے، انہوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح و دیگر کے ساتھ مل کر پاکستان کے لیے جدوجہد
کی۔ آئیے لیاقت علی خان کے تعاون اور وژن کو خراجِ تحسین پیش کریں
