46سال بعد لائبریری کو کتاب واپس مل گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک عوامی لائبریری کو اس وقت غیر متوقع حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کتاب تقریباً 46 سال کی تاخیر کے بعد واپس موصول ہوئی، جسے دیکھ کر لائبریری عملہ بھی مسکرا اٹھا۔

سان ڈیاگو کاؤنٹی لائبریری کی لا میسا برانچ کی منیجر کیسی کولڈوِن نے جنوری کے اوائل میں ایک پیکٹ کھولا تو اس میں شیلا برن فورڈ کی کتاب دی اِنکریڈیبل جرنی موجود تھی، جو مئی 1980 میں واپس کی جانی تھی۔ لائبریری ریکارڈ کے مطابق یہ کتاب تقریباً 46 برس قبل واجب الادا ہو چکی تھی۔

کیسی کولڈوِن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پیکٹ کھولتے ہی پرانی کتابوں کی مخصوص خوشبو محسوس ہوئی، جو اس کتاب میں خاصی نمایاں تھی۔ ان کے مطابق بھیجنے والے نے تحقیق کر کے کتاب درست برانچ کو واپس کی، حالانکہ لائبریری اب نئے پتے پر منتقل ہو چکی ہے۔

Back to top button