چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کیلئےلائسنس جاری

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کوچشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5(سی-5) کی تعمیر کا لائسنس جاری کردیا گیاہے۔

پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نےنیوکلیئر ذرائع سے1200میگا واٹ بجلی پیدا کرنےوالےسب سےبڑےپلانٹ سی-5 کی تعمیر کا لائسنس جاری کردیا۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نےرواں سال اپریل میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ فائیو کے تعمیراتی لائسنس کیلئےدرخواست دی تھی جس کےساتھ ابتدائی حفاظتی جائزہ رپورٹ اورآپریشنل پہلوؤں سمیت دیگرضروری دستاویزات بھی جمع کروائی تھیں۔

ان دستاویزات میں جوہری موادکےمحفوظ استعمال،تابکاری سےتحفظ، ہنگامی صورتحال سےنمٹنے،تابکارفضلےکوٹھکانےلگانےاورنیوکلیئرسکیورٹی جیسےپہلو شامل تھے۔

پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے قومی اور بین الاقوامی معیارات کی تعمیل میں ریگولیٹری تقاضوں کا تفصیلی جائزہ لینے اور ان کی تکمیل کے بعد لائسنس جاری کیا ۔

Back to top button