امریکا اور برطانیہ میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج

امریکا اور برطانیہ میں برفانی طوفان اور سخت سردی نےنظام زندگی درہم برہم کردیا۔
غیر ملکی میڈی کےمطابق امریکا کی وسطی ریاستوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جب کہ برفانی طوفان سے ڈھائی لاکھ سےزائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
رپورٹ کےمطابق واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو میں 1400 سےزائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 11 ہزار سے زائد تاخیرکا شکار ہیں۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق ریاست اوہائیو ویلی میں ایک فٹ تک برف پڑگئی ہے،واشنگٹن میں 9 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہےجس کےباعث اسکول اورسرکاری دفاتر بھی بند کردیے گئے ہیں۔
امریکی نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر
اس کےعلاوہ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈکے مختلف علاقوں میں بھی سخت سردی ہےاور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کےکچھ علاقوں میں درجہ حرات منفی 11 تک گرگیا، شمالی آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ہزاروں گھر بجلی سےمحروم ہیں جب کہ مانچسٹر ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔
