پنجاب کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق

صوبہ پنجاب کے شہروں گوجرخان اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید گرمی کے بعد رات میں آندھی اور پھر بونداباندی ہوئی جس کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جب کہ گوجرخان اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔
مریم نواز اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی: بیرسٹر سیف
اس وقت ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، ملک کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔ جب کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہے گا اس کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز موہنجو دڑو میں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، خیرپور، جیکب آباد میں 50، لاڑکانہ، سکھر، دادو میں 49، رحیم یار خان، پڈعیدن، سبی، ڈی جی خان میں48 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
