عمران کی طرح میری بھی تیسری شادی ہو سکتی ہے

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میری سابقہ شادیوں کا ٹریک ریکارڈ کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے لیکن
ایک نجومی نے بتایا ہے کہ میری بھی عمران خان کی طرح تیسری شادی ہو گی۔ ریحام خان
نے بتایا کہ پچھلے دنوں ایک بزرگ خاتون نجومی نے میرا ہاتھ دیکھ کر کہا کہ آپ کی دو شادیاں ہو چکیں لیکن آپکے ہاتھ میں مجھے شادی کی کوئی لکیر دکھائی نہیں دیتی۔ ریحام کے مطابق اس بزرگ خاتون نے مجھے بتایا کہ میری تیسری شادی ضرور ہوگی۔
ریحام خان نے یہ بات کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ ایک صحافی کی جانب سے مراد سعید کے نوٹس پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ میں کسی بلیم گیم پر یقین رکھتی ہوں۔ مجھے آپ کا سوال سمجھ ہی نہیں آیا۔ ایک جرنسلٹ نے پوچھا کہ آپ سے شادی ٹوٹنے کے بعد عمران خان نے تیسری شادی کی، کیا آپ بھی تیسری شادی کریں گی۔ اس پر ریحام خان مسکرائیں اور کہا کہ شکر ہے کہ میری شادی بارے بھی کسی نے پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ میری شادیوں کا ٹریک ریکارڈ کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس بار بہت سوچ سمجھ کر ہی یہ کام کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں شادی سے بھی زیادہ ضروری کچھ اور کام ہیں، پہلے مجھے وہ کرنا چاہییں۔
عمران حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 74 برسوں میں پاکستان میں حقیقی جمہوریت نہیں آ پائی جس کی بنیادی وجہ بار بار کی فوجی مداخلت ہے۔ انکامکہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے ہمارے ملک میں جمہوریت کی باتیں کرنا بس ایک ڈھونگ بن کر رہ گیا ہے۔ ہمارا حال تو یہ ہوگیا ہے کہ ہم موجودہ ہائیبرڈ نظام حکومت کو بھی جمہوری قرار دیتے ہیں حالانکہ یہ ایک مذاق ہے۔
اس موقع پر ایک خاتون صحافی نے ریحام خان سے ان کی کتاب کی بابت پوچھا اور بتایا کہ میں نے اسے پڑھا نہیں۔ اس پر ریحام خان نے اسے پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ میری ختاب کو لازمی پڑھیں، یہ کتاب میں نے بڑے ٹھنڈے دماغ سے اور بڑی سوچ سمجھ کر لکھی ہے۔ میں نے کسی سے بدلہ لینے کیلئے کتاب تحریر نہیں کی رھی۔ میں چاہتی تھی کہ جو باتیں مجھے پتا ہیں اس کا عوام کو بھی علم ہو۔
