لیونل میسی21ویں صدی  کےبہترین ایتھلیٹ قرار

فٹبال کے عالمی سپرسٹار لیونل میسی کو اکیسویں صدی کا بہترین ایتھلیٹ قرار دے دیا گیا۔

کینیڈا کے معروف اخبار لی ژورنال دے کیوبک کی جانب سے جاری کی گئی باوقار عالمی درجہ بندی میں میسی نے تمام کھیلوں کے نامور ستاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

یہ فہرست اکیسویں صدی کے پہلے پچیس برس مکمل ہونے کے موقع پر تیار کی گئی جس میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے 25 عظیم کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔

اس فہرست میں میسی کے بعد دوسرے نمبر پر امریکی فٹبالر لیجنڈ ٹام بریڈی رہے جب کہ تیسرے نمبر پر اولمپکس کی تاریخ کے سب سے کامیاب ایتھلیٹ امریکی تیراک مائیکل فیلپس رہے۔

خواتین ٹینس کی عظیم کھلاڑی سرینا ولیمز چوتھے، تیز ترین انسان یوسین بولٹ پانچویں اور باسکٹ بال سپر اسٹار لیبرون جیمز چھٹے نمبر پر رہے۔

میسی کے دیرینہ حریف اور پرتگال کے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اس فہرست میں دسویں نمبر پر آئے۔ ان سے آگے نوواک جوکووچ، سیمون بائلز اور آنجہانی کوبی برائنٹ کو رکھا گیا۔

Back to top button