شراب و اسلحہ کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی، جہاں علی امین گنڈاپور خود پیش ہوئے۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد ان کے وارنٹ منسوخ کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایسی پیشیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں، نااہلیوں اور گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے کمزور نہیں ہوں گے۔
9 مئی مقدمات : حماد اظہر کا ضمانت کےلیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا، نہ میں اس وقت موقع پر موجود تھا اور نہ ہی وہ گاڑی میری تھی۔
علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک کی قیادت وہ خود کریں گے اور 5 اگست کو ہر ضلع اور حلقے سے عوام سڑکوں پر آئیں گے۔
