امریکی عوام کی اکثریت وینزویلا پر حملے کے مخالف، سروے

وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد امریکی عوام کی رائے سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق بڑی تعداد میں شہری اس کارروائی کی مخالفت کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے سروے کے مطابق صرف 33 فیصد امریکی وینزویلا پر امریکی حملے کے حق میں ہیں، جبکہ 72 فیصد افراد کو خدشہ ہے کہ امریکا وینزویلا میں حد سے زیادہ مداخلت کر سکتا ہے۔
سروے میں بتایا گیا کہ 65 فیصد ری پبلکن ووٹرز وینزویلا میں امریکی آپریشن کے حامی ہیں، جبکہ ڈیموکریٹ ووٹرز میں یہ شرح 11 فیصد اور آزاد ووٹرز میں 23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وینزویلا کی قیادت سے متعلق سی آئی اے کی رپورٹ
دوسری جانب صدر مادورو کے بعد وینزویلا کی قیادت کے لیے حکومت کے وفادار عناصر میں سے موزوں افراد سے متعلق سی آئی اے نے اپنی رپورٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کر دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ممکنہ قیادت کے لیے زیر غور افراد میں وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز (Delcy Rodriguez) کا نام بھی شامل ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ شخصیات وینزویلا میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے نسبتاً بہتر پوزیشن میں ہوں گی۔
