ایران میں دہشت گرد حملے میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری

ایران میں پاکستان کے سفیر نے دو روز قبل ایران میں دہشت گرد حملے میں قتل کیے جانے والے 8 پاکستانی شہریوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کےمطابق بہاولپور کے 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں جاں بحق ہوئے۔

سفیر مدثر ٹیپو نے بتایاکہ جاں بحق افراد میں محمد دلشاد، محمد عامر، محمد دانش، محمد ناصر، محمد نعیم،ملک جمشید،غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا ہےکہ پاکستانی سفارت خانہ ایرانی حکام سے مکمل رابطے میں ہے اور جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس لانے کےانتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میتیں جلد وطن بھجوائی جائیں گی۔

سفیر نے بتایاکہ ایران سے پاکستانی شہریوں کے قتل پر انصاف کے حصول کےلیے مکمل تعاون جاری ہے، ایرانی حکام سےفوری اور شفاف تحقیقات کےلیے رابطے میں ہیں،ایرانی حکومت نےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پولیس کو کس نے اختیار دیا کہ وہ لوگوں کو گنجا کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کریں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم

یاد رہےکہ گزشتہ روز ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کرکے 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کر دیا تھا،مقتولین کا تعلق پنجاب سے تھا۔

Back to top button