حکومت سے مذاکرات،ملاقاتوں میں سنیدگی ضروری ہے،بیرسٹرگوہر

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرکاکہناہے کہ حکومت سے ملاقاتیں ہو یا مذاکرات میں سنجیدگی ضروری ہے، مزاکرات پر کوئی شرائط نہیں ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کااڈیالہ جیل کے باہرگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات کے باوجود اپنی پالیسی اسٹیٹمنٹ نہیں دی، خیبرپختونخوا کے لوگ مخلص ہیں اور کہیں کوئی پناہ گاہ موجود نہیں ہے۔ ہم نے افغانستان کو کہا تھا پراکسی نہ بنے، ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ میسج دیا گیا تھا کہ وزیر اعظم جب اسمبلی آئین گے تو ملاقات ہو جائے گی، رانا صاحب انجم صاحب بھی آئے مگر ملاقات نہیں ہو سکی، ملاقاتیں ہو یا مزاکرات اس میں سنجیدگی ضروری ہے، مزاکرات پر کوئی شرائط نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تحفظات کا اظہار کیا مگر مئی میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے، ایسی کامیابیاں اللہ نے دے دیں جس پر تاریخ رقم ہوئی ہے، ہماری ملاقات ہوئی دعوت دی گئی تو ہم نے کہا کہ بہتر ہے اس بارے میں ایوان کو بھی بتایا جائے ہم نے بس اتنی سے شرط رکھی تھی، پی ٹی آئی خطے کے حوالے سے موقف دے چکی جو پاکستان کے دشمن ہیں وہ دہشتگرد ہیں۔ لیڈر شپ رجیم چینج کی بات غط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں پر اسٹاک حکومت کے پاس ہوتا تو ایسے حالات نہ ہوتے، آپ بیشک زوم پر کام کروا لیں مگر اپنی شاہ خرچیوں کو بند کریں، اسمبلی اہم ترین فورم ہے یہ کہنا کہ وزیراعظم ہاؤس میں لے کر جاتے ہیں سمجھ نہیں آتا؟ آپ چند لیڈروں کو بریف کرنے کے بجائے ایوان کو بریف کر دیجیئے۔
