33سالہ چینی شہری کےپیٹ سے زندہ مچھلی برآمد

چین کے ہونان صوبے میں ایک 33 سالہ شہری کے پیٹ سے تقریباً ایک فٹ لمبی زندہ بام مچھلی نکالی گئی، جو آنتوں کی دیوار چیر کر اندر داخل ہو گئی تھی۔
شہری کو شدید پیٹ درد کے باعث ہسپتال لایا گیا، جہاں سی ٹی سکین میں آنتوں کے اندر ایک غیر معمولی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ہنگامی لیپروسکوپک سرجری کے دوران ڈاکٹر اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ مچھلی زندہ ہے اور یوں لگ رہا تھا جیسے وہ پیٹ کے اندر تیر رہی ہو۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال پیٹ کی جھلی کی خطرناک سوزش (کی شکل اختیار کر سکتی تھی، تاہم بروقت آپریشن کے ذریعے مریض کو بچا لیا گیا اور اب وہ صحت یاب ہے۔
یاد رہے کہ اس نوعیت کے غیر معمولی واقعات نایاب ضرور ہیں لیکن یہ پہلا واقعہ نہیں۔ گزشتہ برس ویتنام میں بھی ایسا ہی ایک کیس رپورٹ ہوا تھا، جہاں اسی انداز میں ایک زندہ مچھلی انسانی جسم کے اندر پائی گئی تھی۔
