اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر التوا کا شکار

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کےمطابق کروانےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹی فکیشن کامنتظر ہے،یونین کونسل کے وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھاکر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کےمطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنالازمی ہے۔

حکومت پنجاب نے بجلی صارفین کو ملنے والے ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں

ذرائع کےمطابق پرانےشیڈول کومعطل کرکے نیا انتخابی شیڈول جاری کیاجائے گا، امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانےہوں گے،ترمیم شدہ قانون سازی کےمطابق الیکشن کاطریقہ کار بھی تبدیل ہو چکا ہے۔ چیئرمین اور وائس چیئرمین کاانتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

Back to top button