ایل این جی کی امپورٹ سےمقامی صنعت کونقصان کاسامنا
ایل این جی کی امپورٹ سےمقامی صنعت کو نقصان کاسامنا،کمپنیوں کو گزشتہ چار ماہ کے دوران 192 ملین ڈالر کا نقصان اٹھاناپڑا ہے۔
ایل این جی کی امپورٹ کےبعد گیس یوٹیلیٹیزنےمقامی فیلڈز سےگیس کی سپلائی کم کردی ہے، جو ایکسپلوریشن کمپنیاں چلاتی ہیں۔
گیس کی سپلائی میں کل کٹوتی کاحساب329 ملین کیوبک فٹ یومیہ ہے جس کے نتیجے میں ماہانہ 48 ملین ڈالر کانقصان ہو رہا ہے۔
تیل اور گیس کی صنعت کے حکام کا کہنا ہےکہ گزشتہ4مہینوں میں پیدا ہونے والے اثرات 192ملین ڈالر تک آئے۔
مزید برآں گیس کی کمی کی وجہ سےخام تیل کی پیداوار رک جانے سے 5 ارب روپے کا اثر پڑاہے۔
حکام نےمزید کہا کہ درآمدی ایل این جی کی329 ایم ایم سی ایف ڈی کی قیمت چار ماہ کے عرصےمیں500 ملین ڈالر تھی۔