لندن: ایرانی سفارت خانے کے باہر احتجاج، متعدد افراد گرفتار

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایرانی سفارت خانے کے باہر ہونے والے احتجاج کے دوران کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مظاہرین کے خلاف مختلف سنگین نوعیت کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد پر پرتشدد ہنگامہ آرائی، ایمرجنسی سروسز کے اہلکار پر حملہ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور سفارتی حدود میں غیر قانونی داخلے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Back to top button