ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے37پیسےفی کلواضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے فروری کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے37پیسے فی کلواضافہ کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فروری میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 6.37 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 226.05 روپے ہو گئی ہے۔
جنوری میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 219.67 روپے تھی، اور اسی حساب سے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 75.21 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس طرح 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 667 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔
