ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی

ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی، قیمت 250 سے کم ہو کر 180 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے
آئندہ بجٹ میں 1500 ارب کے نئے ٹیکس لگنے کا امکان
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کے لوکل ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں قیمت 60 سے 70 روپے کم ہوکر 250 روپے سے 180 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پر پہنچتے ہی او جی ڈی سی ایل نے پیداواری لاگت کم کر دی ہے اور ایل پی جی کا ایک اور جہاز دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا ، جس کے بعد قیمت میں مزید کمی ہوگی۔
