ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کر دی ہے۔قمیت میں کمی کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 232 روپے ہو گئی ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ان کے فارمولے پر عمل کر کے ایل پی جی کی موجودہ سرکاری قیمت میں 100 روپے فی کلو تک کی کمی کی جا سکتی ہے۔
انویسٹمنٹ بانڈز کے منافع میں 145 بیسس پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ
انہوں نے کہاایل پی جی پروڈیوسر بیس پرائس کو 40 ہزار روپے فی میٹرک ٹن پر فکس کیا جائے، ایل پی جی کی لوکل پیداوار کو فوری طور پر بڑھایا جائے تو اس کی قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔
