لکی مروت،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5خارجی دہشتگردہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مرورت میں سکیورٹی فورسز نےآپریشن کےدوران 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور2 کوزخمی کردیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سیکیورٹی فورسز نےخوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر لکی مروت میں آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق سکیورٹی فورسزنےآپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں5خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیاجبکہ کارروائی کےدوران2دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی خارجی کےخاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی فورسز ملک سےدہشت گردی کی عفریت کےمکمل خاتمے کےلئےپرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ یکم دسمبرکوسکیورٹی فورسزنےخیبرپختونخواکے2 مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور9 کو زخمی کر دیا تھا، اس دوران پاک فوج کےایک کیپٹن سمیت2جوانوں نےبہادری سےلڑتے ہوئے ملک کی خاطر جام شہادت نوش کیا تھا جبکہ شہید محمدزوہیب الدین کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی جس میں وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔
یاد رہے کہ 3 روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کےضلع خیبر کے علاقےباغ میں کارروائی کرتےہوئے4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور3 کو زخمی کر دیا تھاجب کہ 26 نومبرکوپاک افغان سرحد سےخوارج کےایک گروہ کی ملک میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتےہوئے3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈررحیم اللہ عرف شاہد عمر اپنےدیگر3ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈرکوافغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں ایک ظہرانےسے واپسی پر گھات لگا کرہلاک کیا گیا۔
کالعدم ٹی پی پی نے تصدیق کردی کہ ہلاک ہونےوالوں میں پاکستان میں نہایت مطلوب ٹی ٹی پی کمانڈر شاہد عمر سمیت عدنان باجوڑی، طارق باجوڑی اور کمانڈر خاکسار شامل ہیں۔
یاد رہے کہ رحیم اللہ عرف شاہد عمر باجوڑی پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کی سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔