لمز یونیورسٹی کی جعلی شادی سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور کی معروف یونیورسٹی لمز میں ہونے والی جعلی شادی نے سوشل میڈیا پر طوفان بپا کر دیا ہے، ناقدین نے یونیورسٹی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس کو مثبت سرگرمی قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کہیں اس تفریح کو سراہا گیا تو کہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کچھ کا ماننا ہے کہ آخری سال لطف اندوز ہونے کے لیے ہے تو کچھ لوگوں نے تنقیدی تبصرے بھی کیے، کسی کو یہ سرگرمی اچھی لگی تو کسی نے اس کا بُرا منایا۔

سلمیٰ نامی صارف کا کہنا تھا کہ تفریح کے لیے 2خوبصورت طالب علموں کی یہ شادی واقعی دلچسپ ہے، ایک اور صارف نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ زہریلے رشتہ داروں اور ان کے غیرضروری ریمارکس کے بغیر شادیوں میں اتنا مزہ کیسے آئے گا۔

جہاں کچھ صارفین اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں طلبا اور یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ لمز یونیورسٹی فحاشی پھیلانے میں بھرپور حصہ دے رہی ہے، جہاں ایک طرف یہ ویڈیو تعریفیں سمیٹ رہی ہیں وہیں کچھ لوگ یہ کہتے بھی نظر آتے ہیں کہ شادی مذاق نہیں ہے۔

ایک صارف بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم بچپن میں اس طرح کی سرگرمیاں کرتے تھے جیسے گڈا گُڈی کی شادی تو اب کیوں نہیں؟ ایک شہری نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کون سا پراجیکٹ اور سبجیکٹ ہے؟

یاد رہے کہ حال ہی میں کچھ عرصے قبل لمز کے طلبا نے بالی وڈ ڈے بھی منایا تھا جس میں لڑکے اور لڑکیاں مشہور کرداروں کا روپ دھارے نظر آئے تھے اور اس پورے عمل نے سوشل میڈیا پر کہیں تعریف سمیٹی تو کہیں اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

7 واردتوں پر توشہ خانہ کیس میں عمران کا بچنا ناممکن

Back to top button