مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری والدین بن گئے

ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری اور انکی اہلیہ ٹی وی اینکر مدیحہ نقوی والدین بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ مدیحہ اور فیصل دونوں نے دوسری دوسری شادی کی تھی۔ مدیحہ نقوی نے 29 مارچ کو انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنے بیٹے کا نام سید زاویار حسین بتایا اور دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سابق نیوز اینکر نے لکھا کہ وہ خدا کی جانب سے اولاد عطا کیے جانے پر بے حد خوش ہیں، انہوں نے مداحوں سے اپنے بچے کی صحت یابی سمیت اپنے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

مدیحہ نقوی نے مداحوں کو خبر سے آگاہ کرتے ہوئے بچے کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہیں اہل خانہ کے ہمراہ انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔ فیصل سبزواری کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش دو ہفتے قبل ہی ہوئی تھی، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ بچے کو جنم ہسپتال میں دیا یا گھر میں؟ ان کی جانب سے خبر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی، ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مدیحہ نقوی گزشتہ کچھ ہفتوں سے ٹی وی سکرین سے دور تھیں، وہ اے آر وائے پر مارننگ شو کرتی ہیں، جولائی 2019 میں ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری سے شادی کی تصدیق کی تھی، تاہم خبریں تھیں کہ دونوں نے پہلے ہی شادی کر رکھی تھی۔ دونوں کے درمیان 2012 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور ان کی شادی کی خبریں 2016 کے بعد سوشل میڈیا پر تھیں، تاہم دونوں نے جولائی 2019 میں شادی کی تقریب منعقد کی تھی۔

گزشتہ برس ستمبر میں ایک انٹرویو میں مدیحہ نقوی نے بتایا تھا کہ وہ 2012 میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں تو کچھ ہی عرصے بعد ان کے تعلقات فیصل سبزواری سے قائم ہوگئے تھے، جس کے بعد دونوں نے شادی کرلی تھی۔

واضح رہے کہ مدیحہ نقوی کی فیصل سبزواری سے دوسری شادی ہے، اس سے قبل وہ 2013 میں سعید علی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، لیکن دونوں کی شادی زیادہ دیر نہ چل سکی، ماس کمیونیکیشن میں بیچلرز ڈگری حاصل کرنے کے بعد مدیحہ نے شوبز میں انٹری کی لیکن کامیابی نہ مل سکی، جس کے بعد میڈیا میں بطور اینکر خدمات کا آغاز کیا اور خوب مقبولیت حاصل کی۔

یاد رہے کہ شادی کے بعد ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے انکشاف کیا تھا کہ مدیحہ سے ان کی پہلی باضابطہ ملاقات ایک مارننگ شو میں ہوئی تھی، تاہم اس شو میں بھی انہوں نے مدیحہ کے بجائے زیادہ باتیں اداکار شان سے کی تھیں، لیکن اسی شو کے بعد ان کے درمیان قربتیں بڑھیں۔

ول اسمتھ نے تھپڑ رسید کرنے پر کرس راک سے معافی مانگ ل

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ اس شو سے قبل انہوں نے مدیحہ کو ٹی وی پر دیکھا تھا اور انہیں یہ معلوم تھا کہ وہ بہت پڑھی لکھی لڑکی ہیں۔ کسی ٹی وی شخصیت و صحافی سے شادی کے بجائے سیاستدان سے شادی کرنے کے سوال پر مدیحہ نقوی نے بتایا کہ انہوں نے پہلی ہی طے کرلیا تھا کہ وہ کسی اداکار یا اینکر سے شادی نہیں کریں گی کیوں کہ انہیں اپنی فیلڈ کی ہر خامی کا علم تھا اور پھر ایسی فیلڈ میں جاب سیکیورٹی بھی نہیں ہوتی۔

مدیحہ کا کہنا تھا کہ ان کی فیصل سبزواری سے اچھی دوستی ہوگئی تھی اور اس دوران ہی انہیں علم ہوا کہ وہ دوسرے سیاستدانوں سے مختلف ہیں، وہ جیسے ظاہری ہیں، ویسے ہی اندر سے ہیں۔ ٹی وی میزبان کے مطابق انہوں نے پہلے ہی سوچا تھا کہ وہ کسی ایسے شخص سے شادی کریں گی جو ان پر اعتبار کرتے ہیں اور انہیں سنبھال سکتے ہیں۔ مدیحہ سے ہی شادی کیوں کی؟ اس سوال کے جواب میں فیصل نے تین وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مدیحہ سے شادی کرنے کی وجوہات ہیں ’انٹرٹینمنٹ، انٹرٹینمنٹ اور انٹرٹینمنٹ‘۔

Madiha Naqvi and Faisal Sabzwari became parents | video in Urdu

Back to top button