محمود اچکزئی اور اختر مینگل کی اڈیالا جیل میں عمران خان سے ملاقات متوقع

اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل اڈیالا جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے اور بلوچستان اور خیبرپختونخوا صورت حال پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کی عمران خان سے ملاقات آئندہ چند روز میں متوقع ہے، دونوں رہنما بلوچستان کی صورت حال پر عمران خان سے مشاورت کریں گے، عمران خان اور اپوزیشن قیادت کی ملکی سیاسی صورت حال پر بھی مشاورت ہوگی۔
ترجمان متحدہ اپوزیشن کےمطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مسائل صرف سیاسی قیادت ہی حل کر سکتی ہے۔
چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئیں گے
دوسری جانب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے حکومت اور تمام پارٹیوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ جعفر ایکسپریس واقعے کےبعد قوم کے پاس اکٹھے ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کی۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہاکہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے،اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑےہیں،دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔