محمود اچکزئی کا عمران خان کو علاج کےلیے شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

 

 

 

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا کہنا ہےکہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ عمران خان کی صحت ہے، عمران خان کی بینائی 80 فیصد سے زائد ختم ہوگئی ہے، انہیں ڈاکٹرز سے چیک کروا کر شفاء ہسپتال منتقل کیا جائے۔

قومی اسمبلی کے باہر عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کےلیے دیے گئے دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی بینائی 80 فیصد سے زائد ختم ہوگئی ہے،عمران خان کو ان کی مرضی کے کسی ہسپتال میں شفٹ کیا جائے۔
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ اگر عمران خان کی صحت سے متعلق پیشرفت کی جاتی ہےتو یہ دھرنا منتشر ہوجائے گا،اگر ایسا نہ ہوا تو وقت کے ساتھ مزید مطالبے بھی شامل ہوتے چلےجائیں گے،اس حکومت کی اتنی غلطیاں ہیں کہ پھر دھرنے ہی دھرنے ہوں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت کو سب معلوم ہے،رانا ثنا اللہ سرکار کی طرف سے جواب دیتےرہے ہیں۔

سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کا 25 مرتبہ طبی معائنہ کرایا

انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ صرف سابق وزیراعظم بلکہ ایک انسان اور ایک قیدی بھی ہیں، ان  کی آنکھ ضائع ہورہی ہے،آپ ان کو نزدیک ترین ہسپتال منتقل کردیں، ہسپتال کو سب جیل ڈیکلیئر کر دیں اور انہیں علاج کی سہولت دیں۔یہ 10 منٹ کی بھی بات نہیں کہ ایک ڈاکٹر جائے چیک اپ ہو اور انہیں شفٹ کردیا جائے۔

 

 

Back to top button