محمود اچکزئی تحریک تحفظ آئین کے چیئرمین ہوں گے : سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا، سینئر سیاست دان محمود خان اچکزئی چیئرمین جب کہ علامہ راجہ ناصر عباس وائس چیئرمین ہوں گے۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ” تحریک تحفظ آئین پاکستان ” آئین کی بالادستی،عدلیہ و جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد کرے گی۔
رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چینی اور پیٹرول کے معاملے پر غفلت برتی گئی،ہم نے اب ہر فورم پر آواز بلند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کے اختلافات پر عمران خان نے وارننگ دے دی : بیرسٹرگوہر
دوسری جانب سینئر سیاست دان اور چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بین الاقوامی حالات بھی خراب ہیں، پاکستان کو اہم فیصلے لینا ہوں گے،پارلیمنٹ قرارداد پاس کر کے نیتن یاہو کو جنگی مجرم اور قاتل ڈکلیئر کرے۔
