محمود اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹی فکیشن آج ہوجائے گا: رانا ثناء

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹی فکیشن آج ہوجائے گا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تعیناتی کےلیے سپیکر آفس کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کےبعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سمری تیار کرکے سپیکر آفس کو بھیج دی۔قومی اسمبلی نے گزشتہ روز امیدوار کے کاغذات کی سکروٹنی کی تھی، محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر کے واحد امیدوار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کا بطور قائد حزب اختلاف نوٹیفکیشن جمعے کو ہوجائے گا۔
