محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مقرر

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فائز ہو گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اسمبلی بزنس رولز کے تحت اپوزیشن لیڈر کی تقرری 16 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔
یہ عہدہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی کو بانی تحریک انصاف، عمران خان، نے اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کیا تھا۔
