حکومت کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ

حکومت کی تین بڑی اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرنے والی جماعتوں میں ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق اور بلوچستان عوامی پارٹی شامل ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں اتحادی جماعتوں‌ کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان 25 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، اپوزیشن کی حمایت کا اعلان چوہدری برادران کے گھرپرمشترکہ پریس کانفرنس میں ہوگا، جی ڈی اے کے 2 ارکان بھی اپوزیشن کی حمایت کااعلان کریں گے۔

پی آٹی آئی ہمارے پاس حکومت میں رہنے کا جواز تو رہنے دیتی

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی اپوزیشن کی حمایت پر حکمت عملی تیار کررہے ہیں تاہم حکومتی اتحادیوں کی طرف سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

Back to top button