عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں ایف آئی اے نے کیس کا چالان مکمل کر لیا ہے۔
کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ان کی جانب سے چالان تیار کر کے متعلقہ حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی طرف سے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی، جس کے بعد چند روز میں چالان باقاعدہ طور پر عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔
سلمان اکرم راجا کا مشال یوسفزئی کے خلاف سخت ایکشن کا عندیہ
فارن فنڈنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کی، جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔
