سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بڑی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ضلع ڈی غازی خان ( ڈی جی خان)میں بڑی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے ، مالی بے ضابطگیوں رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی۔
مالی بے ضابطگی کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کوبھجوا دی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدارکے دور اقتدار میں ضلع ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں میں سرکاری فنڈزغیر قانونی طورپرخرچ کیے گئے۔
رپورٹ کےمطابق عثمان بزدارکی وزارت اعلیٰ میں ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کےمیں سرکاری رقم خرچ کرنے کی با ضابطہ منظور ی ہی نہیں لی گئی،ڈی جی خان کے سرکاری اسکولوں میں رقم کی محکمانہ طورپر معائنہ کرنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
2020-21 میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈی جی خان نے فرنیچر اوردیگراشیا کی خریداری کے لیے 99 ملین روپے خرچ کیے تھے،تاہم فرنیچر اور دیگر اشیا کی ضرورت کی کسی بھی سطح پرتصدیق نہیں ہوسکی۔
خواجہ آصف نے افغان وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کر دئیے
آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی مالی بےضابطگی کی نشان دہی پر ڈسٹرکٹ اتھارٹی ڈی جی خان کی طرف سےکوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےوزیراعلیٰ پنجاب بنایا تھا۔
تاہم رہنما عثمان بزدارنے 9 مئی 2023 کے سانحے کے بعد سیاست سےدسبتردار ہونےکااعلان کردیا تھا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےکہا تھا کہ ملک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نےہمیشہ بہتری کی سیاست کی، اور اس کی حوصلہ افزائی کی ہے،لیکن موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر میں نے ساست سےدستبردار ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔