بزدار حکومت کے دوران 3907 ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکےدورحکومت میں  3907ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے ۔

سی ای اوڈسٹرکٹ اتھارٹی مظفر گڑھ نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونےکےباوجود 3907ملین روپےکابجٹ منظورکرایا۔

نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن جانے کا امکان، اہم ملاقاتیں شیڈول

 

بتایا گیا ہےکہ آڈٹ ڈپارٹمنٹ نےسی ای او اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کے خلاف کارروائی کرنےکی ہدایت کر دی جبکہ 2021-22کےڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ کے بجٹ کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔

دستاویزات کے مطابق سی ای اوڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی مدت ملازمت 2018 میں ختم ہو گئی لیکن مد ت ملازمت ختم ہونے کے باوجود مالی سال2021 کابجٹ منظورکرایا گیا۔

Back to top button