ملک ریاض کا متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جدید شہر بنانےکااعلان
بحریہ ٹاؤن کےسربراہ ملک ریاض نےمتحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جدید شہر بنانےکااعلان کر دیا۔
بحریہ ٹاؤن اور دبئی ایوی ایشن سٹی کےدرمیان اس حوالے سےمعاہدے پردستخط بھی ہو گئے ہیں،المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کےقریب جدید ماسٹرپلانڈ کمیونٹی کی تعمیر کا منصوبہ عالمی معیارکی رہائشی اورکمرشل سہولیات فراہم کرے گا۔
ملک بھرکے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی
دبئی ایوی ایشن سٹی کارپوریشن اور دبئی ساؤتھ کےایگزیکٹو چیئرمین خلیفہ الزفین کا کہنا ہےکہ منصوبہ جدید ولاز، ٹاؤن ہاؤسز اور اپارٹمنٹس پرمشتمل ہو گا،بحریہ ٹاؤن کاجدید تعلیمی، طبی، اور تفریحی سہولیات سےمزین منصوبہ دبئی ساؤتھ عالمی سرمایہ کاری کےلیے پرکشش مرکز بنےگا۔
بی ٹی پراپرٹیز گروپ کےسی ای اواحمد علی ریاض ملک کا کہنا ہےکہ اس منصوبے سےرہائشیوں کو مثالی طرز زندگی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،یہ منصوبہ دبئی کےتعمیراتی منظر نامےمیں ایک نمایاں اضافہ کرے گاجبکہ بحریہ ٹاؤن کے نئے منصوبےسے پاکستان کی تعمیراتی صنعت کو عالمی سطح پر پذیرائی ہوگی۔