سمجھوتہ کروں گا، نہ سیاسی پیادے کے طور پر استعمال ہونگا،ملک ریاض

بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ساری زندگی مجھے اپنے اصول پر قائم رہنے کی رہنمائی کی ہے کہ میں کسی بھی معاملے میں سیاسی فریق نہ بنوں۔ اب ایک سال سے زیادہ عرصے سے، مجھ پر سمجھوتا کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے، لیکن میں کبھی بھی کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ مجھے سیاسی مقاصد کے لیے پیادے کے طور پر استعمال کرے۔

ملک ریاض حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ پاکستان میں جدید ترین پراجیکٹس متعارف کروانے پر مجھے اور میرے کاروبار کو ہمیشہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ 1996 سے آج تک ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں۔ میں نے ماضی میں اس طرح کے دباؤ کا پوری ہمت اور طاقت کے ساتھ سامنا کیا ہے۔

ہر لاپتہ فرد اپنی فیملی کے پاس ضرور پہنچے گا: اسلام آباد ہائی کورٹ

ملک ریاض حسین نے مزید لکھا کہ آج بھی ذاتی حیثیت میں،  پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اپنی بیمار حالت اور پریشانی کے باوجود، میں اس مصیبت کا سامنا کرنے کے لیے ثابت قدم ہوں۔ ملک ریاض نے مزید لکھا کہ روزانہ مالیاتی کاروباری نقصان برداشت کر رہا ہوں اور پوری طرح دیوار کے ساتھ دھکیل دیا جا رہا ہوں، لیکن کسی دباؤ کے ہتھکنڈوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ اس مشکل دور میں عزت کے ساتھ میری رہنمائی اور مدد کرے گا۔ ان شااللہ۔

Back to top button