منڈی بہاؤالدین:نیو میٹروسٹی ہاؤسنگ سکیم  میں گلوپارک کا افتتاح

منڈی بہاؤالدین میں قام نیو میٹروسٹی ہاؤسنگ سکیم  میں اہل علاقہ کیلئےگلوپارک کا افتتاح  کردیاگیا۔

نیومیٹروسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شہزاد ایوب کا  گلو پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں تیز ترین مکمل ہونے والے ہاؤسنگ منصوبے کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔جس وجہ سے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں بی ایس ایم کی نگرانی میں نیو میٹروسٹی ہاؤسنگ سکیم کا آغاز کیا جارہا ہے ،گلو پارک کی تعمیر منڈی بہاؤالدین اور نواحی علاقوں میں بسنے والے شہریوں کے لئے جدید طرز کی تفریحی کا بہترین تحفہ ہے۔جدید رہائشی منصوبہ میں کشادہ سڑکیں،صحت و تعلیم کے پروجیکٹس ،فوڈ سٹریٹ،شاپنگ مالز،مساجد ،فلٹریشن پلانٹس،نکاسی آب کا بہترین نظام کی وجہ سے جہاں دیگر شہروں کے ہاؤسنگ منصوبوں کو سراہا جا رہا ہے اسی طرز کی ڈویلپمنٹ منڈی بہاؤالدین میں کی جائے گی۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ر اویس ، ڈائریکٹر .آپریشن اسد ارسلان ،  سی او او شہزاد ایوب .منڈی بہاؤالدین ہیڈ آف سیلز عدیل اسلم ہیڈ آف سیلز گوجر خان  شہریار  چوہدری ،جی ایم گلو پارک وقار محمود ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ فیضان ارشد،،سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

WhatsApp Image 2024 09 24 at 17.30.42 2b6a1375 WhatsApp Image 2024 09 24 at 17.30.43 90c83f04 WhatsApp Image 2024 09 24 at 17.30.44 7c272375 WhatsApp Image 2024 09 24 at 17.30.44 807c6d84 WhatsApp Image 2024 09 24 at 17.30.45 f326de1e WhatsApp Image 2024 09 24 at 17.30.46 a664121b WhatsApp Image 2024 09 24 at 17.30.47 0be06968 WhatsApp Image 2024 09 24 at 17.30.47 837305af WhatsApp Image 2024 09 24 at 17.30.48 c0306226 WhatsApp Image 2024 09 24 at 17.30.48 e89b9a58

افتتاحی تقریب کے موسیقی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں نامور فنکاروں آئمہ بیگ ،مظہر راہی کے علاوہ مقامی اور لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جن سے شائقین  کی بڑی تعداد محظوظ ہوئے ۔

تقریب کے آغاز میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔

نیو میٹروسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جمنزم اور سپورٹس کیمپلکیس تعمیر یہاں کی عوام کے لئے خوش آئندہ ہوگا۔

 

Back to top button