مارک زکربرگ کی نئی گھڑی،قیمت سن کرہرکوئی دنگ رہ گیا

میٹا کے بانی مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت 5 لاکھ 30 ہزار ڈالرز سن کرہرکوئی دنگ رہ گیا۔

میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کےتیسرے امیر ترین شخص ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 223 ارب ڈالرز ہے۔

ویسے ان کی تصاویر دیکھ کر تو محسوس ہوتا ہے کہ وہ زیادہ پیسے خرچ کرنا پسند نہیں کرتے کیونکہ وہ اکثر سادہ ٹی شرٹس ہی پہنے نظر آتے ہیں ۔

 کمپنی کی جانب سے انہیں محض ایک ڈالر تنخواہ دی جاتی ہے۔

مگر حالیہ مہینوں میں مارک زکربرگ نے اپنا ذاتی انداز کو کافی حد تک بدلا ہے اور چمکتی سونے کی چین اب اکثر گلے میں جھولتی نظر آتی ہے۔

مگر آج کل وہ جو گھڑی استعمال کر رہے ہیں اس کی قیمت دنگ کر دینے والی ہے۔

یہ دنیا کی سب سے پتلی مکینیکل گھڑی ہے جس کی موٹائی محض 1.7 ملی میٹر ہے یا یوں کہہ لیں کہ یہ ایک دوسرے پر رکھے 2 کریڈٹ کارڈز سے بھی زیادہ پتلی ہے۔

ایک انسٹا گرام ویڈیو میں مارک زکربرگ کی کلائی میں یہ گھڑی نظر آئی۔

اس گھڑی کی قیمت 5 لاکھ 30 ہزار ڈالرز (14 کروڑ 73 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے

Back to top button