شادی اور7بچوں کی پیدائش ایک ہی دن ہونےکاریکارڈ قائم

پاکستانی خاندان نے شادی اور7 بچوں کی پیدائش ایک ہی دن ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔سندھ کے ضلع لاڑکانہ سےتعلق رکھنےوالےایک خاندان نے3عالمی ریکارڈاپنےنام کر لیے۔
دنیا کے ہر خاندان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے خاندان کا نام عالمی سطح پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنے مگر لاڑکانہ کےایک خاندان نے ایک نہیں3 عالمی ریکارڈ قائم کرکے انوکھی مثال قائم کر دی ہے۔
لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والےریٹائرڈ ٹیچرامیرآزاد منگی کی پیدائش، شادی ،اہلیہ کی پیدائش اور7 بچوں کی پیدائش سمیت سب یکم اگست کو ہوئی،اب سالگرہ بھی سب گھر والے ایک ہی کیک پر مناتے ہیں۔
امیر آزاد منگی کوشکوہ ہےکہ3عالمی ایوارڈحاصل کرنے کے باوجود حکومتی سطح پر ان کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔
لاڑکانہ کےممتاز اسکاؤٹ لیڈر نثار مغیری کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اعزازات کا شہر رہا ہے، خواہ سیاسی ہو یاسماجی ہو، ماضی میں بھی لاڑکانہ نےعالمی اعزازات حاصل کیےہیں جن میں ذوالفقار علی بھٹو کی اسلامی بلاک کیلئےایٹمی ٹیکنالوجی، عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم سمیت بہت سےاعزازات حاصل کیے ہیں۔
