اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2600سے تجاوزکر گئی

 غزہ کے بعد اسرائیل نے فلسطین کے شہر خان یونس پرحملے شروع کردیئے۔شدید گولہ باری سےایک ہی خاندان کے 8افراد شہید ہو گئے۔10روز کے دوران اسرائیلی بمباری سے ابتک2600فلسطینی شہید ،10لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج کی جانب سے 250 نہتے فلسطینیوں کو دھوکے سے قتل کرنے کے مناظر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اسرائیل نے اپنی ہی دی گئی مہلت کےدوران نقل مکانی کرنے والوں پربارود برسا دیا اور امریکی نشریاتی ادارے نے اسرائیل کے محفوظ راستے کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔اسرائیلی بربریت سے اسپتالوں کو بھی امان حاصل نہ ہو سکی، صیہونی فضائیہ نے غزہ کے عرب نیشنل اسپتال پر بھی حملہ کردیا جس میں کئی ڈاکٹر شہید ہوگئے جب کہ رفح کراسنگ میں موجود اسپتال کو بھی خالی کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

 ادھر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی میتیں رکھنے کیلئے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے لگی، شہدا کی میتوں کو آئس کریم ٹرکوں اور ریفریجریٹر گاڑیوں میں رکھا جانے لگا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے حملوں میں ہلاک امریکیوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے اور 13 امریکی اب تک لاپتا ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے 155 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے،

رائےونڈتبلیغی اجتماع،ریلوے کا خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہe

اس سے قبل یرغمالی اسرائیلیوں کی تعداد 126 بتائی گئی تھی۔

Back to top button