پارلیمنٹ اپنے اختیارات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے اختیارات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ قانون سازی سے شفاف اور منصفانہ نظام دیاگیا ہے، پارلیمنٹ اپنے آئینی حقوق کا بھرپور تحفظ اور دفاع کرنے کا حق رکھتی ہے اور اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی، اس کا قانون سازی کا آئینی اختیارکوئی نہیں چھین سکتا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کااختیار آئین وقانون کی تشریح کرنا ہے، آئین ’ری۔ رائیٹ‘ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں۔