مریم نواز کانوجوانوں کو3لاکھ روپے بلاسود قرض دینےکااعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پرواز کارڈ کے ذریعے ہنرمند نوجوانوں کو 3 لاکھ روپے تک بلا سود فراہم کیے جائیں گے۔

مریم نواز کاپرواز کارڈ، راہ روزگار اور اسکل ڈیولپمنٹ پورٹل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ ے کہاکہ نوجوانوں کو ہنرمند اور تعلیم یافتہ بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پرواز کارڈ کے ذریعے مالی معاونت میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

تقریب میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری کیے جائیں گے تاکہ کوئی بھی نوجوان وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ صوبے کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک دو لاکھ بچوں کو ٹریننگ دی جا چکی ہے اور ایک ہزار بچوں کو گارمنٹس کے شعبے میں روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نوجوانوں کو نہ صرف ہنر سکھایا جا رہا ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ای کامرس کے ذریعے بھی نوجوان باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں۔

 

Back to top button