مریم نواز کاپنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر اب گھر گھر جار کر لوگوں کا علاج کریں گے۔
جھنگ میں کیتھ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک سرجری شروع کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو ہر قسم کے علاج کی سہولت گھر کی دہلیز پر دیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے اور لاہور کے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی مارچ سے تعمیر شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ جھنگ جیسے دور افتادہ شہر میں کیتھ لیب دیکھ کر خوشی ہوئی، میرا خواب پورا ہوا، اب غریب امیر کا ایک ہی جیسا علاج ہوگا، میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں، غربت اور وسائل کی کمی کے شکار افراد کے لیے ہارٹ اٹیک کسی قیامت سے کم نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں مریض کو شفٹ کرنے کے لیے گاڑیوں کے کرائے بھی ادا کرنے پڑتے ہیں، ہارٹ اٹیک ہونے پر 60منٹ کے گولڈن آور میں مریض کو اسپتال شفٹ کرنے سے جان بچائی جاسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جھنگ کی کیتھ لیب میں مریض کے پروسیجر کا مشاہدہ کیا، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں لوگوں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک ہونے پر مریض لاہور لے جانے کی بجائے جھنگ اسپتال میں لائے ہیں، مریض کو فیصل آباد کارڈیالوجی میں 8 ماہ بعد کی تاریخ ملی، جھنگ میں 48 گھنٹے میں پروسیجر مکمل ہوگیا۔
مریم نواز نے کہا کہ انتظامیہ کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں تھا، کبھی کبھی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے سختی برتنا پڑتی ہے لیکن سختی ذمہ داری کے بوجھ پر کی جاتی ہے، ہم عوام کے دکھ درد میں ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 16 کیتھ لیب کا آغاز ہفتوں اور مہینوں میں کیا، ساہیوال، مری اور سرگودھا میں کارڈیالوجی کے انسٹی ٹیوٹ بنائے، مری میں علاج کے لیے دوردراز علاقوں کے علاوہ کے پی سے بھی سے لوگ آتے ہیں۔
