مریم نوازکی جناح ہسپتال آمد،عوامی شکایات پرایم ایس معطل

وزیراعلی مریم نواز کی اچانک جناح ہسپتال آمد،عوامی شکایات پر پرفوری نوٹس لیتے ہوئےپرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیسن اسٹور کا معائنہ کیا اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے۔
مریم نواز نےمریضوں کو مفت ادویات فراہم نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نےایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی اور ان سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
مریضوں کی جانب سے طبی ٹیسٹ اور ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات پر مریم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر بہتری کیلئےاقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔