مریم  نواز کی ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنےکی تردید

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنےکی تردید کرتے ہوئے کہا  ہےکہ قانون کا نفاذ ہوگا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی کہا تھا کہ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا،ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر سختی سے نمٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ہڑتالی ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد کمیٹیاں بنانے اور ٹریفک آرڈیننس معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز کو یقین دلایاتھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس کو منسوخ کر رہے ہیں،جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے اعلان کے بعد چیئر مین متحدہ ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی عصمت اللہ نیازی نے ہڑتال ختم کرنےکا اعلان کیا تھا، مریم اورنگزیب کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پرکوئی ابہام پیدا ہوا تو دیکھ لیں گے۔

دوسری جانب مِنی مزدا ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شیرعلی نے ٹریفک آرڈیننس کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

Back to top button